اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہو رہی ہے، حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رضا باقر کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
وزیر خزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت کے حامل انسان ہیں اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Tomorrow Governor SBP Dr Reza Baquir’s 3-year expires. I have spoken to him and told him of the government’s decision. I want to thank Reza for his service to Pakistan. He is an exceptionally qualified man & we worked well during our brief time together. I wish him the very best.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 3, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ ایف بی آر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولیاں کیں لیکن چیئرمین ایف بی آر کو ہٹا دیا گیا، وزیرخزانہ نے اعتراف کیا کہ رضا باقر غیر معمولی قابل آدمی ہیں، بہترین کام کیا اور اب انہیں بھی ہٹا دیا گیا۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان پر اللہ رحم کرے، موجودہ حکومت کا نوٹ چھاپنے اور قرض کے ڈالر مارکیٹ میں جھونک کر ڈالر کی قیمت کم کرنے کا پلان ہے۔
FBR بہترین کارکردگی تاریخ کی بلند ترین ٹیکس کولیکشن کی لیکن چیئرمین FBR کو ہٹا دیا گیا رضا باقر غیر معمولی قابل آدمی ہیں بہترین کام کیا: مفتاح اسماعیل لیکن رضا باقر کو ہٹا دیا اللّٰہ رحم کرے پاکستان پر نوٹ چھاپنے،قرض کے ڈالر مارکیٹ میں جھونک کر ڈالر کی قیمت کم کرنے کا پلان — Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 3, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا رضا باقر کو ہٹا دیا گیا کیوں کہ ایسے پیشہ ور انسان کی موجودہ حکومت میں جگہ نہیں بنتی، عمران خان جب دوبارہ طاقت میں آئیں گے تو رضا باقر جیسے لوگ ملک کا اثاثہ ہوں گے۔
Very happy for Raza Baqir that he has been removed, a professional like him has no place in Darnomics of #CrimeMinister he will be an asset for Pak once Imran Khan returns to power Inshallah…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 3, 2022
The post حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eMofP1x
https://ift.tt/A60OrX2
0 Comments