ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گذشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر میں بتدریج کمی آنے کی پیش گوئی کردی۔

ملک کے اکثر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے تھے خاص طور پر میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا تھا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق آج سے مغرابی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 05 مئی تک موجود رہے گا جس کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے تاہم اس دوران آندھی و تیز ہواؤں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں کمزور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ جبکہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

The post ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r6PheZl

Post a Comment

0 Comments